’’نظام وصیت صرف 1/10 مالی قربانی کا نام نہیں۔ یہ نظام ہے زمین کی پستیوں سے اُٹھا کر آسمانی رفعتوں تک پہنچانے کا اور جہاں اس نظام میں مالی قربانی کی اُمید رکھی جاتی ہے وہاں پر دوسرے پہلو نمایاں بھر پور اسلامی زندگی جو ہر لحاظ سے منور ہو اور حسین ہو اور محمدﷺ کی روحانی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں رفعتوں کی طرف لے جانیوالی ہو اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والی ہو ۔